سوال29: زندگی میں عام معاملات میں ملنے والے دردا ور عشق کے سفر کے حوالے سے محسوس ہونے والے درد میں کیا فرق ہوتا ہے؟
جواب
زندگی میں درد تو ہم پہلے بھی سہہ رہے ہوتے ہیں مگروہ سہنا کسی ایک کی خاطر نہیں ہوتاہے ۔ جب عشق میں آجاتے ہیں تو ہمارے ایک معشوق ہوتے ہیں۔ جن کے لیے یہ سب سہہ جانا ان کے قرب میں لے جائے گا۔ پہلے اس درد نے بھٹکایا ہوا ہوتاہے۔ اب اس درد کو ایک نکتے پر مرکوز کرکے ایک کے لیے سہتے جانااور درد کو پی جانا اس درد کو عاشق کی پاور بنا دیتا ہے۔ اور وہ معشوق کی قربت پانے کے لیے خود کوکاٹتا جاتا ہے۔