سوال30: عشق میں معاملات میں سے دل بچانے کے لیے ہم کیا کیاٹپ استعمال کرسکتے ہیں؟
جواب
جو بھی معاملہ ہو اسے ایک مثلث
(triangle)
بنا کر حل کریں اس مثلث میں معشوق ، عاشق اور معاملہ ہوتے ہیں۔ عاشق یہ
سمجھے کہ یہ معاملہ معشوق کی طرف سے ان کی قربت میںبڑھنے کا ایک سبب بن کر سامنے آیا ہے۔اب وہ جیسے چاہے اس کواستعمال کرکے معشوق کی قربت میںآگے بڑھے۔ کسی بھی معا ملے کو نبھاتے ہوئے معشوق کی نظر میں ہونے کا احساس دل بچانے میں مدد دیتا ہے۔ہر درد معشوق کی عطاہے ۔ کسی بھی معاملے میں دل کو اپنے معشوق کے ساتھ جوڑنااور خود کو چیک کر کے اپنی غلطی ڈھونڈ نکالنا معاملے میں سے دل نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔ اسطرح دل کو سیٹ رکھنا آسان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سب ٹپس بھی معاملات میں دل بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
ہر معاملے کو ٹیسٹ کے طور پر دیکھنااور ڈیوٹی کی طرح سمجھنا...منزل پر نظر رکھنا... امیدوں کو صفر کرنا.... بھی اس حوالے سے اہم ہے۔ جن لوگوں کے ساتھ معاملے میں دل گندا ہو ا ہو ان کے لیے دعا کرنااور دعا میں بیسٹ لیول کرنے کا احساس رکھنا بھی دل کی حالت کو بہتر بناتا ہے۔ہر معاملے کو ٹیسٹ سمجھ کر منزل پہ نظر رکھنا اور معشوق کی خاطر کام کرنے کا جذبہ بھی دل کی حالت بحال کرتا ہے۔ یہ احساس کہ ہر معاملے میں آزمائش ہے اور میں سہہ لوں گا تیری خاطر.... یہ بھی معاملات میں دل بچانے کے لیئے اہم ہوتاہے۔
نظر بس اپنے اوپر رکھ کے ....ہر معاملے میں معشوق کی خوشی کا احساس...... معشوق کی مسکراہٹ کی چاہت..... اور یہ احساس کہ یہ معاملات سفر کو تیز کرنے کے لیے پیش آرہے ہیںاور ان معاملات میں ملنے والے درد کو معشوق سے جوڑکر ان سے نسبت مضبوط بنانا ہمیں ان معاملات میں سے نکالتا ہے۔
معشوق سے دل کا رابطہ بنانااور دل کا ایمان رکھنا کہ یہ آزمائش معشوق ہی کی نسبت سے پیش آئی ہے... یعنی ہر معاملے میں نسبت جوڑ لینااور معشوق پہ نظر رکھ کے معشوق کی قربت کی چاہ میں ...تمام معاملات کو معشوق کی پسند کے مطابق حل کرنا معاملات میں دل پھنسنے سے بچاتا یا نکالتا ہے۔