سوال46: عشق میں بے نیازی کیوں ضروری ہے؟
جواب
عشق میں عاشق کے لیے بے نیازی ضروری ہے۔ یعنی وہ صرف عشق کرے اور بدلے میں یہ چاہ بھی نہ رکھے کہ اب ضرور معشوق مسکرا کر دیکھیں گے۔ وہ بس اپنا عشق جاری رکھے گا ۔اگر معشوق مسکرا دیں تو یہی اس کا حاصل ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو بھی معشوق پر یقین کم نہ ہو۔ عاشق اپنے معشوق کی قربت کی چاہ میں بس آگے چلتا رہے۔ عشق میں ظاہر کا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ مسکراہٹ ملے تو کرم سمجھے اور نہ ملے تو اسے معشوق کی رضا جانے۔