سوال52: ہر طرح کے معاملے میں معشوق کا پیار ڈھونڈ لینا کیسے عاشق کو فائدہ دیتا ہے؟
جواب
معشوق کا پیار صرف انہی معاملات میں ہی موجود نہیں ہوتا جو کہ ہماری پسند اور من مرضی کے مطابق ہوں ۔ یہ ان معاملات میں بھی ہوتا ہے جو ہماری پسند کے مطابق نہ ہوں۔ یہ معاملات مختلف طرح سے ہمیں موقع دیتے ہیں کہ ہم ذات کوکاٹیں اور یہی ہماری قربت کا سبب بن جائیں۔ ایسے معاملات میں عاشق کا مرکز سے جڑا ہونا اسے بہترین طرح سے پاور وصول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ موافق حالات اور معاملات میں سے معشوق کا پیار نکالنا آسان ہوتا ہے ۔ اور جہاں معاملات ہماری پسند کے مطابق نہ ہوں وھاں اگر ہم خود کو گھاﺅ لگوانے سے بچاتے ہیں تو پھر اس موقع سے فائدہ اٹھا نہیں پاتے جو قربت کو بڑھانے کے لیے میسر آیا تھا۔