سوال57: ہمارے خود ساختہ معیار ہمیں کس طرح سفر میں نقصا ن کا شکار کرتے ہیں؟
جواب
حق کی راہ کے مسافر کی زندگی کے تمام معاملات میں اس کے اپنے بنائے ہوئے سٹینڈرڈٹوٹتے ہیں۔ ایک ایک کرکے وہ ان سے خود ہاتھ اٹھالے تو آسان ہوتا ہے ورنہ ٹوٹنے کی تکلیف برداشت کرنی ہوگی ۔ ہم نے اپنے بنائے ہوئے سانچوں میں خود کو ڈھال رکھا ہوتا ہے۔ جبکہ عشق کی راہ پر چلتے ہوئے عاشق نے خود کو معشوق کی پسند کے سانچے میں ڈھالنا ہوتاہے۔ اب یا تو حق کی راہ کا سفر چھوڑ دیںیا خود کو روک لیں اور ٹوٹنے سے بچ جائیں گے۔ اگر حق کی راہ نہ چھوڑیں نہ رکیں تو پھر ٹوٹنے کا درد سہیں۔اور یہی درد طلب اور تڑپ بڑھاتا ہے اور منزل کے قریب لے کر جاتا ہے۔