سوال66: عاشق کیسے خود کوسچا کرنے کی کوشش کرتا ہے؟
جواب
عاشق کا سچا ہونا صرف لفظوں کی حد تک نہیں ہے۔عاشق کے ہر احساس، سوچ اور عمل میں بس معشوق ہی معشوق ہو۔ اور معشوق تو سچ ہے لیکن عاشق نے کتنا سچا ہوکے معشوق کے احساس کو پکڑا اور پھر اس احساس نے اس سے معشوق کی پسند کے مطابق کتنا عمل کرایا یہ عاشق کا سچا ہوناہوگا۔ عاشق کا سب سے پہلے خود سے سچا ہونا ضروری ہے۔ وہ خود اپنی حقیقت تسلیم کرے۔ اور جہاں جہاں اس نے عمل کے وقت اپنی ذات بچائی وہ حقیقت تسلیم کرناہی عاشق کی سچائی ہے۔ اسی طرح احساسات کی سچائی بھی ضروری ہے۔جتنا اور جیسااحساس اندر چلے اس کو اسی قدر ہی معشوق کے ساتھ بیان میں بھی لائے کہ یہی عشق کا سچ ہے۔ عاشق جس جس لمحہ خود سے سچا ہوتا ہے درحقیقت وہ معشوق کے روبرو ہوتا ہے۔