سوال87: کوئی بھی سیٹ اپ اگر پسند کے مطابق بھی نہ ہو مگر وہاں دل بھی سیٹ رکھنا ہو تو اس کے لیے کیا احساس رکھیں؟
جواب
عاشق کے لیے کوئی بھی سیٹ اپ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا وہ دراصل عاشق کی آزمائش کا ایک موقع ہوتا ہے کہ وہ اس میں سے کتنا عشق کماتا ہے۔ وہ اس میں راضی برضا رہتا ہے یا پھر شکوہ کناں ہو جاتا ہے اور یوں وہ جذبے کی شدت جو اس نے عشق کمانے میں لگانی تھی اسے مایوسی میں گھر کے ضائع کر دیتا ہے۔اس لیئے وہاں معشوق کی نظر میں ہونے کا احساس رکھ کرمعشوق کی پسند کے مطابق عمل کی کوشش کرنی چاہیئے۔