سوال95:عاشق اپنے معشوق کے ساتھ دل کا رابطہ کیسے بڑھاسکتا ہے؟
جواب
عاشق اپنے معشوق کے ساتھ دل کا رابطہ بڑھانے کے لئے خود کو ہر لمحہ معشوق کی نظر کے حصار میں محسوس کرے تو اس کے معمولات، معاملات اور فرائض سب کچھ معشوق کی مرضی کے مطابق سیٹ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ جتنا ان میں بہتری آتی ہے اتنا ہی قربت ملتی جاتی ہے۔ اور دل کا رابطہ مضبوط ہوتا جاتا ہے ۔ اس رابطہ کی مضبوطی کی وجہ سے ہی معاملات میں بگاڑ پیدا نہیں ہوتا۔ لہذا وہ ایک نظرجو معشوق نے ہم پر کردی اس کے حصار کو ہمیشہ قائم عاشق نے رکھنا ہوتا ہے۔ اور اسی حصار میں رہ کے ہم معشوق کی اک نظر کی خاطر ان کی مسکراہٹ پانے کے لیے ان کی قربت میں آگے جانے کے لیے کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ یہ کوشش معاملات میںبہتری لاتی اور معشوق کے قریب لے جاتی ہے۔
جب عاشق ہمہ وقت معشوق کی نظر کے حصار میں خود کو محسوس کرتا ہے تو خود بخود اس کی مرضیاں... چاہتیں... خواہشات ٹوٹتی اور ذات پر کام ہوتا جاتا ہے۔ ان کی نظرمیں ہونے کا احساس عاشق کو آشنائی دیتا ہے کہ یہاں کیا کرنا معشوق کو پسند آئے گا۔ معشوق کی نظر میں عاشق کے لیے پیار ہے... غصہ ہے ...تنبیہ ہے ...شاباش ہے یا ادا.... عاشق کو اس بات کا احساس ہی کچھ ایسا کرنے کا جذبہ عطا کرتا ہے جو معشوق کے دل کو بھاجائے اور عاشق کو معشوق سے قریب کردے۔