سوال 117: عشق میں عاشق کا معشو ق کے ساتھ دل کا رابطہ کیوں اہم ہے؟
جواب
دل کا معشوق سے جڑے ہونا ہی عاشق کے دل کو پاور دیتا اور عشق کو اندر سے بڑھاتا ہے۔جتنا معشوق کے ساتھ اندر کا رابطہ مضبوط ہوتا ہے اتنا دل کی ہر دھڑکن معشوق کے نام کی مالا جپتی ہے۔ معشوق کا ہر لمحہ میں عاشق کے دل میں دھڑکنا اسی رابطہ کی وجہ سے ممکن ہو پاتا ہے۔