سوال125 :نیت در نیت کیا ہوتی ہے؟
نیت کسی بھی کام کے ارادے کو کہتے ہیں۔
اس بظاہر نیت کے پیچھے ایک پوشیدہ ارادہ بھی ہوتا ہے۔ جس سے بعض اوقات ہم خود لا علم ہوتے ہیں۔ اسے نیت در نیت کہتے ہیں۔ اگر غور کریں تو وہی حقیقی نیت ہوتی ہے۔
ہم کسی بھی معاملے میں نیت اور نیت در نیت کس طرح سے جانچ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے یہاں حق کے راہیوں کے بیان کردہ معاملات مثال کے طور پر دیے جا رہے ہیں جو ہمیں اپنی نیت اور نیت در نیت کا جائزہ لینے میں مدد کریں گے۔
مثال1:۔
آج گھر میں کچھ مہمان آئے۔ میں نے بظاہر اس نیت سے ان کے لیے بہترین کھانا تیار کیا اور انہی کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ساری تیاری کے بعد کھاناپیش کیا کہ یہ میرے معشوق کی رضا ہے۔ اور میں ان کی پیروی میں یہ معاملہ ایسے نبھا رہی ہوں مگر جب یہ جانچا کہ اس کے پیچھے اصل نیت کیا ہے تو کھلا کہ میرے اندر یہ احساس تھا کہ اگر میں نے ان کو اچھی طرح سے کھانا نہ دیا تو یہ لوگ جگہ جگہ جا کے باتیں بنائیں گے ۔ وہیں اپنی نیت در نیت کھل گئی کہ میں نے اصل میں اپنی عزت بنانے کے لیے اپنی واہ واہ کے لیے یہ کام کیا تھا۔ یہاں میری نیت خالصتاً معشوق کی رضا کا حصول نہیں تھا۔
مثال3:۔
آفس میں جونئے ہیلپر رکھے ہیں وہ کام کچھ سستی سے کرتے ہیں ۔جب وہ دلجمعی سے کام نہیں کرتے تو میں باتوں باتوں میںباس سے ذکر دیتا ہوں ۔بظاہر یہ نیت ہوتی ہے کہ ان کے نوٹس میں لانا ضروری ہے تا کہ کل کو میری پوچھ نہ ہو مگر در نیت یہ ہوتی ہے کہ اچھا ہے ان ہیلپرز کو ڈانٹ پڑے۔ اور یوں میری ذات کی تسکین ہو۔