سوال131: ذات پر کام کرتے ہوئے کسی پوائنٹ کو ادھورا چھوڑ کے کس طرح اس میں پھنس جاتے ہیں؟
جواب
ذات کے حوالے سے اپنا گند پکڑ کے اس معاملہ کو عشق سے جوڑ کر نہ کوئی سٹیپ لیتے ہیں اور نہ ہی دائرہ مکمل کرپاتے ہیں۔ اور جب ایسا ہوتا ہے تو کبھی انا میں کبھی مظلومیت کبھی مایوسی میں پھنس جاتے ہیں۔ دراصل ہم خانہ پری کرتے ہیں۔ اندر جہاں خود پر ضرب لگانی ہوتی ہے وہاں اپنا آپ نہیں دیکھتے کہ کس طرح سے خود کو کاٹ سکتے ہیں۔ اس طرح کام ادھورا رہ جاتا ہے۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ اگر کوئی پوائنٹ پکڑ لیا تو نظر اپنی طاقت پر چلی جاتی ہے۔ اور وہ معاملہ شروع سے معشوق سے جڑا نہ ہونے کی وجہ سے ادھورارہ جاتا ہے۔ مقصد معشوق کی خوشی ہی ہوتا ہے لیکن اس عمل کو معشوق سے نہ جوڑ کر بھی ہم غلطی کرتے ہیں۔ اسی لیے اس عمل کا اچھا نتیجہ ہم اپنا کمال سمجھ کے ا س کی وجہ سے انامیں پھنس جاتے ہیں یا دوسری صورت میں مظلومیت کا شکار ہوکے ڈاﺅن ہوجاتے ہیں۔